سوچیں اور عمل کریں۔۔۔۔۔۔۔

اسلام علیکم

سوچیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

یہ نام پڑھ کر شاید آپ یہ سوچنے لگے ہوں کے کیا سوچیںِ؟ اس بلاگ کو بنانے کا میرا مقصد یہی ہے کہ ہم ۔۔۔ سوچیں ان باتوں اور چیزوں کے بارے میں جن پر ہم سوچتے نہیں،اور نہ سوچنے کے اس عمل میں ہم ان باتوں کو سمجھتے نہیں شاید یہ ہی وہ وجہ ہے جس وجہ سے ہم اپنے “رب“ سے دور ہو رہے ہیں،کیوں کے ہم اپنے “رب“ سے شکوہ تو کرتے ہیں،مگر یہ سوچتے نہیں۔کہ ہمارا وہ “رب“ جو ہمین ستر ماوں سے زیادہ چاہتا ہے وہ کیسے ہمارے لیے صرف امتحان ، پریشانیاں ،ناکامیاں،اور مایوسیاں رکھے گا؟وہ تو ہمیں آزما رہا ہے ،کیوں کے وہ اپنے پیاروں کو آزماتا ہے۔یہ سب باتیں شاید عام سی معمولی سی ہیں۔پر ہم ان باتوں کو سوچتے کیوں نہیں؟کیوں مایوسی کی دلدل میں پھس کر اپنے آج میں اپنے “رب“ کو نا خوش کرتے ہیں،اُس کے بندوں کو ستاتے ہیں۔لالچ ،حرس و حوس کے جال میں پھنس کر اپنے “رب“ کی ناراضگی مول لیتے ہیں۔ سوچیں اور یہ یقین رکھیں۔ کہ ہمارا“رب“ “غفور“ ہے “رحیم“ ہے “کریم“ ہے۔وہ ہی تو ہے جو سب کچھ ہے۔۔۔۔

سوچیں اپنے “رب“ کی عطا کردہ نعمتوں کے بارے میں کہ ہمارا رب خود ہم سے یہ کہہ رہا ہے ۔۔۔۔

“تم اپنے پروردیگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاو گے“ (القرآن)

آئیں ہم مل کر یہاں سوچتے ہیں ان باتوں کے بارے میں جن کو ہم نہیں سوچتے۔۔۔۔

شاید ہم چند لوگوں کی سوچ کی تبدیلی سے ہمارے معاشرے میں کچھ تبدیلی آجائے۔۔۔۔

9 Responses to سوچیں اور عمل کریں۔۔۔۔۔۔۔

  1. saad17 says:

    …kiun k soch hi admi ko insaan banati hai

    پسند کریں

  2. Bia says:

    sochein milti gain karwan chalta gia ..:)

    پسند کریں

  3. پنگ بیک: سوچیں اور عمل کریں۔۔۔۔۔۔۔ « سوچیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ « سوچیں ۔۔۔۔۔۔۔۔

  4. گمنام says:

    very well said

    پسند کریں

  5. ayesha says:

    like this

    پسند کریں

تبصرہ کریں