یہ ہی ہماری زندگی کا مقصد ہے.

یہ ہی ہماری زندگی کا مقصد ہے.

ایک بار 50 لوگوں کےگروپ نے ایک سیمینار میں شرکت کی،
اچانک خطیب خاموش ہوگیا، اور ایک گروپ ایکٹیویٹی کرنے کا کہا گیا،ہر ایک کو ایک غبارا دیا گیا،
اور مارکر کا استعمال کرتے ہوئے اس پر اپنا نام لکھنے کو کہا گیا،
اس کے بعد سارے غبارے ایک کمرے میں ڈال دئیے گئے،
اس کےبعد سب کو پانچ منٹ کےاندر اندر اپنے نام کا غبارہ ڈھونڈنے کو کہا گیا،
سب لوگ بدحواسی میں ادھر ادھر اپنے نام کا غبارا تلاش کرنے لگے،
کچھ لوگوں کے نام والے غبارے دوسروں کے پاؤں کے نیچے آکر پھٹ گئے،
مگر کوئی بھی اپنا مطلوبہ غبارا تلاش نہ کر سکا،
پھر دوباره یہی عمل دهرايا گیا لیکن اس دفعہ ان سے کہا گیا کہ آپ کوئی بھی غبارہ لیں اور اس کے نام والے شخص کو دے دیں،
فقط چند منٹوں میں سب لوگوں کے پاس اپنے نام والا غبارہ موجود تھا،
ان خطیب نے سب کو مخاطب کیا اور بولے،
بالکل اسی طرح ہماری زندگی ہے، ہم بدحواسی میں اپنی خوشیاں ڈھونڈھتے ہیں، اس افراتفری اور آپ دھڑاپی میں ہمیں پتا ہی نہیں چلتا ہم دوسروں کی خوشیاں اپنے پاؤں تلے کچلتے چلے جاتے ہیں،
ہم لوگ یہ نہیں سمجھتے ہماری خوشیاں دوسروں کی خوشیوں سے وابستہ ہیں،
دوسروں کو ان کی خوشیاں دے دیں تو ہمیں بآسانی ہماری خوشیاں مل سکتی ہیں،
اور یہ ہی ہماری زندگی کا مقصد ہے.

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: