ابابیلیں آج بھی مدد کو آئیں گی اگر . . . اتحاد بین المسلین ہوجائے

 

 

یہ نظم میری بہت پسندیدہ ہے ۔۔۔ یہ لکھی تو بابری مسجد کے لیے گئی ہے ۔۔ مگر اس میں جو ایک میسج ہے ۔۔۔
کہ ہم دُنیاوی طاقتوں کی طرف دیکھنے کے بجائے مکمل یقین اور اعتماد کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ ریز ہوں ِ؟ اور اللہ تعالیٰ سے یک زبان ہو کر ۔۔ تیری مسجد میری مسجد تیرا امام غلط میرا سہی ۔ ۔ ۔ تیرا فرقہ میرا فرقہ ۔ ۔ ۔ اس آپسی جنگوں سے نکل کر۔۔ مکمل یقین اور اعتماد سے دُعا کریں ۔ ۔ ۔ کہ یا اللہ تیرے سوا کوئی نہیں جو فلسطینیوں کی مدد کر سکے ۔۔۔ اُنہیں اسرائیلی یزیدیوں سے نجات دلا سکے ۔ ۔ ۔ ہم طاقت نہیں رکھتے ۔ ۔ ۔ مگر تیری طاقت کی کوئی مثال نہیں ۔ ۔ ۔ تو غیب سے فلسطینوں کی مد فرما۔ ۔ ۔
ہماری دُعائیں بھی یقین اور ایمان کے ساتھ ہوں تو آج بھی اللہ ابابیلیں بھیجے گا اپنے بندوں کی مدد کے لیے ۔ ۔ ۔
مگر ہمیں ایک ہونا پڑے گا۔ ۔ ۔
_____________________________________________

ابابیلیں نہیں آئیں۔۔۔۔"

خدا کے نام لیواؤں کا جب
اُس لم یزل کی قدرت و امدادپہ
ایما پکا تھا
مدد کے واسطے
اُس مالکِ کون و مکاں کو ہی فقط
آواز دیتے تھے
یہی تاریخ کہتی ہے
یہی قرآن بتاتا ہے ۔ ۔ ۔ ۔ کہ جس دَم
ابرھہ کے ہاتھیوں کی فوج
ڈھانے کے لئے اللہ کے گھر کو
بڑھی تھی جانب مکہ
تو پھر اللہ کے سب نام لیواؤں نے
بس اُس کو پکارا تھا ۔ ۔ ۔ ۔
حفاظت اپنے گھر کی اُس خدانے
اس طرح سے کی
ابابیلوں کو بھیجا
کنکری منقار میں دے کر
سپاہ فیل بھو سے کی طرح پامال کرنے کو۔
مگر ۔ ۔ ۔ یہ تب ہوا
بندوں نے جب اللہ سے امداد مانگی تھی۔
کچھ ایسا ہی ہمارے عہد میں
پھر مرحلہ آیا
کُدال و بیلچہ بردار
ڈھانے کے لئے اللہ کے گھر کو بڑھے
لیکن خدا کے نام لیواؤں نے
اپنے رب کو یکسر بھول کر
بس حمرانوں سے مدد مانگی !
نتیجہ اس کا یہ نکلا
کہ اب کی بار مکے سے
ابابیلیں نہیں آئیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

 

"تسلیم الہٰی زلفی"

<\div>

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: