ہالی وڈ میں تہلکہ مچانے والے پاکستانی میر ظفر علی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔”

 

 

نیویارک: اداکاری کی دنیا کے اس سب سے بڑے ’’آسکر‘‘ ایوارڈز کو حاصل کرنے والی پاکستانی ہدایتکارہ شرمین عبید چنائے کو آج پاکستان کا ہر فنکار جانتا ہے لیکن ملک کا ایک سپوت ایسا بھی ہے جو یہ اعزاز 3 مرتبہ حاصل کرچکا ہے لیکن وطن عزیز میں ایسے بہت کم لوگ ہیں جو انہیں جانتے ہیں اور وہ ہیں ویژول ایفیکٹ ٹیکنالوجی کے ماہر میر ظفر علی۔
گزشتہ برس دنیا بھر میں ریلیز ہونے والی ہالی ووڈ کی انیمیٹڈ فلم ’’فروزن‘‘ نے اپنی کہانی اور اسپیشل ویژول کے باعث باکس آفس اور ناظرین کے دلوں میں خوب جگہ بنائی، یہ فلم باکس آفس پر اپنی آمدنی کے علاوہ کئی شعبوں میں میں ریکارڈ بناچکی ہے۔ خاص طور پر فلم کے کردار شہزادی ایلسا کے برفانی محل کو فلم کے ناظرین اور مبصرین نے خوب سراہا۔ کمپیوٹر ایفیکٹس کی مدد سے اس محل کو حقیقت کا رنگ دینے والے کو آسکر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ قارئین شائد یہ سمجھیں کہ اس میں کیا خاص بات ہے ہر سال کسی نی کسی فلم کو یہ ایوراڈ ملتا ہے تو جناب خاص بات یہ ہے کہ اس فلم کے اسپیشل ویژول ایفیکٹس پاکستانی ماہر میر ظفر علی کی تخلیق تھے اور انہوں نے اس شعبے میں آسکر ایوارڈ پہلی بار نہیں لیا بلکہ تیسری بار حاصل کیا ہے۔
کراچی سے تعلق رکھنے والے میر ظفر علی نے اپنی ابتدائی تعلیم روشنیوں کے شہر میں ہی حاصل کی ، اسی شہر میں انہوں نے سافت ویئر انجینئیرنگ کی ڈگری حاصل کی جس کے بعد انہوں نے امریکی ریاست جارجیا کے ساوانا کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن سے ویژول ایفیکٹس کی تعلیم مکمل کی۔ اپنے کام کی بدولت انہوں نے پہلا آسکر ایوارڈ 2008 میں فلم “دی گولڈن کمپاس” اور دوسرا “لائف آف پائی” میں ویژول ایفیکٹس کے شعبے میں حاصل کیا تھا۔ صرف ان تین فلموں میں ہی نہیں بلکہ وہ ’’دی دے آفٹر ٹومورو‘‘، ’’اسپائڈر مین 3‘‘، ’’گھوسٹ رائڈر‘‘ اور ’’ایکس مین‘‘ جیسی شہرہ آفاق فلموں میں بھی اپنے کمالات دکھا چکے ہیں

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: