سندھ میں قحط سالی ۔۔۔۔۔۔۔ شاید یہ انسان نہیں صرف ایک” ووٹ “ہیں ۔ ۔ ۔

اس لنک میں موجود ویڈیو ضرور دیکھیں

سندھ میں قحط سالی ۔ ۔ ۔

یہ قحط صرف بھوک پیاز اور افلاس کا نہیں ۔ ۔ ۔ یہ قحط سوچ کا بھی ہے ۔ ۔ ۔ جب تک اپنے حق کے لیے لڑیں گے نہیں ۔۔۔ اور ذات برادری کی قید سے باہر آکر اپنے اور اپنے ملک کے مفاد کا نہیں سوچیں گے ۔۔۔ جب تک یہ لوگ اسی حال میں رہیں گے ۔ ۔ ۔

کیوں کے یہ اس تباہی بربادی کے باوجود ایک مخصوص سوچ ۔۔۔ اور برادری نظام کے سبب انہیں لوگوں کو نسل در نسل اپنا حکمران منتخب کرتے ہیں گے ۔ ۔ ۔  ایسے حکمران نہیں ان کی بھوک پیاس اور افلاس کی فکر ہے نہ اس کے خاتمے کا بندوبست کرنے کی فرصت۔ ۔ ۔  اس ویڈیو کو دیکھیں ۔ ۔  جسے دیکھ کر جہاں ان جدی پشتی حکمرانوں پر غصہ آئے گا وہاں ان لوگوں کی عقل کو بھی ماتم کرنے کو دل چاہ رہا ہے ۔ ۔ ۔ 

جنہیں یہ افسوس یا دکھ بھی نہیں کہ ان کے یہ نسلی حکمرانوں کی نظر میں یہ صرف ایک ووٹ ہیں۔ ۔ ۔

وہ ووٹ جو انہیں اس ملک کے ایوانوں تک لے جائےگا۔ ۔ ۔  جہاں بیٹھ کر وہ عیاشیاں رنگ ریلیاں منائینگے ۔ ۔ ۔ ۔

اور ان کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگنے والی کے ان کا ووٹر کس حال میں ہے ۔ ۔ ۔

اُس کے بچے بھوکے پیاسے ہیں یا اُن کے جسم پر کپڑا ہے سونے کے لیے بستر بھی نصیب ہے کہ نہیں ۔ ۔ ۔

کیوں کے ان کی نظر میں یہ بچے بھی انسان نہیں بس ایک” ووٹ” ہیں ۔ ۔ ۔

جو ان کے ماں باپ پیدا کر کر کے وڈیرا شاہی کی بھیت چڑہا رہے ہیں ۔ ۔ ۔

خُدا نے  آج تک اُس قوم کی حالات نہیں بدلی
نہ ہو جس کو خیال آپ اپنی حالات کے بدلنے کا

یہ قحط اُسی وقت ختم ہوگا۔۔۔ جب ان لوگوں کو شعور آئے گا۔ ۔ ۔ ذات برادری کی قید سے نکل کر ظالم کا گریبان پکڑنا سیکھیں گے ۔۔۔ اپنا حق مانگنا سیکھیں گے ۔ ۔ ۔

ورنہ یہ لوگ ان وڈیروں کے لیے ووٹ پیدا کرتے رہیں گے ۔ ۔ ۔  جو جیسے تیسے پروان چڑھ کر ان وڈیروں کو ووٹ ڈالنے جائینگے ۔۔ ۔ ۔ 

اور کسی گائے بھینس کی غلاظت کے ساتھ سکھ کی نیند سو جائینگے ۔ ۔ ۔

اور صبح پھر سے تازہ دم اُٹھ کے جیئے بھٹو کا نعرہ بلند کریں گے ۔ ۔ ۔ ۔

کیوں کہ شاید یہ انسان نہیں صرف ایک” ووٹ “ہیں ۔ ۔ ۔ 

نادان ،کم عقل ہیں، بے بس ہوئے ہیں یہ لوگ


پر ظالم تیرا گریبان پکڑے گی خُدائی

 

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: