خطبہِ حج ٢٠١٢ امتِ مسلمہ کے لیے مفتیِ عظم کی نصیحتیں۔۔۔۔۔۔۔۔

48619_28920826

 

مفتی اعظم نے خطبہ حج دیتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کے بہت سے دشمن ہیں جن کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہوگا اور امت مسلمہ پرلازم ہے کہ وہ باہمی تعاون کوفروغ دے کر اورایک دوسرے کا احترام کریں۔

مفتی اعظم نے کہا کہ تمام امورمیں اسلامی شریعت کی پیروی کرنا لازمی ہے اورکسی کو اختیار نہیں کہ وہ رسول اللہ  کے فیصلوں کے خلاف کام کرے۔اللہ تعالی سودی کاروبارکو ناپسند کرتا ہے اوراسلام کے بنیادی احکامات پر عمل کرکے ہی ہم دین ودنیا میں سرخرو ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اللہ سے ڈرتے رہو اور ہدایت کی راہ اختیار کرو ۔

مفتی اعظم نے کہا کہ میں دعا گو ہوں اللہ تعالی آپ کی عبادت اور دعاؤں کو قبول فرمائے ، محمد ﷺ ایسا دین لے کر آئے جو توحید پر مبنی ہے ، اللہ کے سوا کسی اور کو حاجت روائی کے لئے پکارنا گمراہی ہے اورصرف ایک اللہ کی عبادت کی جائے ، اپنے اخلاق کو بہتر بناؤ اور اپنے درمیان اختلافات کو کم کرو ، مسلمانوں کی مدد کرو اوران کے  معاون بنو ، انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کی توحید کو اپنا کر اس دنیا میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں ، قرآن نے ہمیں دنیا میں زندگی گزارنے کا طریقہ دیا ، اسلام کے علاوہ اگر کوئی شخص کوئی دین اپناتا ہے تو قبول نہیں کیا جائے گا ، دین اسلام تقویٰ پر قائم ہوتا ہے۔

مفتی اعظم نے خطبہ حج میں کہا کہ حضور ﷺ رحمت اللعالمین ہیں ،دین کا آغاز اللہ کی توحید پر ایمان لانے سے ہوتا ہے ، تمام انبیا علیہ السلام کی رحمت و رسالت پر مسلمان یقین رکھتے ہیں ، نبی اکرم ﷺ کے قائم کردہ معاشرے کے مطابق ہم کو اپنی زندگی بسر کرنا ہوگی، یہ شریعت زمان و مکاں کی باندی سے بالاتر ہے،محمد ﷺ آخری رسول ہیں اور آپ کی شریعت افضل اور بہتر ہے ، ہم پر واجب ہے کہ ہم ایک دوسرے کا احترام کریں ، نبی پاک ﷺ کا ارشاد ہے شریعت کو اپنائے رکھو اور اس پر عمل کرو ، نہ صرف حضور ﷺ کی سنت کو اپنائیں بلکہ خلفہ راشدین کے طریقہ کار کو بھی اپنائیں  ، آج کل عالم اسلام مشکلات میں گھرا ہوا ہے ، بہت سارے لوگ ہلاک ہورہے ہیں  اور دنیا کو غذائی قلت کا بھی سامنا ہے ، امت مسلمہ پر لازم ہے وہ باہمی تعاون کو فروغ دیں  اور اپنے تجربات ایک دوسرے کے ساتھ بانٹیں۔

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: